منتخب کالم
کراچی ِحیدر آبادموٹرویز کیلئے فنڈ ز مختص نہ کرنے پر پی پی ارکان کا احتجاج/ وقار عباسی

جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر میر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ایوان زیریں میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو الاٹ کرنے کی بازگشت سنائی دی۔ ایوان میں اراکین نے کے پی کے اور سندھ میں بجلی کی 12سے 18گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ زیربحث لایا گیا۔ پی پی اراکین نے وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے کراچی حیدر آباد موٹرویز کے لیے فنڈز مختص نہ کرنے پر احتجاج کیا اور چیئر سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ وزیر کو ایوان میں طلب کر کے اس بابت پوچھا جائے، ڈپٹی سپیکر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کو آج طلب کرلیا۔ وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے ایوان میں انکشاف کیا کہ بجلی چوری میں واپڈا کا محکمہ خود ملوث ہے اس پر مقدمات کا اندراج لازمی ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے کہنے پر محکمے نے 4ارب روپے کا اضافی نقصان اٹھایا ہے ۔ ایوان کی کارروائی ابھی جاری تھی کہ سپیکر نے اجلاس آج دوپہر گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔
پارلیمانی ڈائری
پارلیمانی ڈائری




