خبریں

جنگ کے بعد، پاکستان، انڈیا کے فوجی کمانڈروں میں پہلا رابطہ آج/ اردو ورثہ


  • پاکستان اور انڈیا کے درمیان کئی روز تک جاری رہنے والی جنگی حالات کے خاتمے پر امریکہ کی مداخلت پر جنگ بندی کے بعد کی صورت حال کے لائیو اپ ڈیٹس 

صبح 9 بج کر 55 منٹ پر

انڈیا اور پاکستان کے فوجی آپریشنز کے سربراہ آج (پیر کو) جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد سرحد پر بحال ہونے والے سکون کے تناظر میں آئندہ اقدامات پر بات کریں گے، جو گذشتہ تقریباً تین دہائیوں میں سب سے شدید جھڑپوں کے بعد ممکن ہوا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ابتدائی جنگ بندی کی کچھ خلاف ورزیوں کے بعد رات بھر کسی دھماکے یا میزائل فائر ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات حالیہ دنوں میں سرحد کے ساتھ پہلی پرامن رات تھی، اگرچہ کچھ سکول اب بھی بند ہیں۔

ہفتہ کو ہمالیہ کے علاقے میں ہونے والی جنگ بندی، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا، چار دن کی شدید گولہ باری، سفارتی کوششوں اور واشنگٹن کے دباؤ کے بعد عمل میں آئی۔

ایک اعلیٰ فوجی افسر نے کہا کہ انڈیا کی فوج نے اتوار کو پاکستان کو ’ہاٹ لائن‘ کے ذریعے ایک پیغام بھیجا، جس میں گذشتہ دن کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نئی دہلی کے اس ارادے کو واضح کیا گیا کہ آئندہ ایسے کسی واقعے پر ردعمل دیا جائے گا۔ 

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کسی بھی خلاف ورزی کی تردید کی۔

ہفتہ کو جاری ایک بیان میں انڈیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں جانب کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز پیر کو 12 بجے آپس میں بات کریں گے۔

پاکستان نے اس کال کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔


صبح 9 بج کر 50 منٹ پر

دوسرا بی ایس ایف اہلکار جموں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

یا کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کہا کہ ایک دن قبل جموں کے علاقے میں پاکستان کی طرف سے سرحد پار سے فائرنگ میں زخمی ہونے والا ایک دوسرا فوجی اہلکار چل بسا۔

 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، ’کانسٹیبل دیپک چمنگکھم 10 مئی کو جموں ضلع کے آر ایس پورہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ سرحد پار سے فائرنگ کے دوران مہلک زخمی ہوا تھا۔‘

زخمی بی ایس ایف اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 11 مئی کو چل بسا۔

ہفتہ کی گولہ باری میں بی ایس ایف کی ساتویں بٹالین کے آٹھ اہلکار زخمی ہوئے اور سب انسپکٹر محمد امتیاز بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔


صبح 9 بج کر 45 منٹ پر

پہلی پرسکون رات، انڈین فوج

انڈین فوج نے جنگ بندی کے بعد پیر کو کہا کہ گذشتہ شب پاکستان کی سرحد پر حالات پرامن رہے۔

دونوں ممالک کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والے میزائل، ڈرون اور توپ خانے کے حملوں کے بعد ہفتے کو جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا جس میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور ہزاروں فرار ہو گئے تھے۔

’’رات بڑی حد تک پرامن رہی… کشمیر اور بین الاقوامی سرحد سے متصل دیگر علاقے۔‘

انڈّین فوج نے بیان میں کہا کہ کسی بھی واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے، جو حالیہ دنوں میں پہلی پرسکون رات تھی۔ 

اتوار کو متنازعہ کشمیر کے پاکستان کی جانب گاؤں میں لوگ اپنے گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔


صبح 9 بج کر 30 منٹ پر

انڈین پنجاب کے چھ سرحدی اضلاع کے علاوہ سنگرور میں سکول پیر کو بند رہیں گے

انڈیا کے اخبار انڈین ایکسپریس کو ایک حکومتی عہدیداروں نے بتایا کہ پنجاب کے چھ سرحدی اضلاع کے علاوہ سنگرور میں سکول پیر کو بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر ہوشیار پور میں اتوار کو دیر سے بلیک آؤٹ کے اقدامات نافذ کیے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے باقی حصوں میں تعلیمی ادارے تاہم پیر کو دوبارہ کھلیں گے۔

Author

Related Articles

Back to top button