خبریں

صدر زرداری کی طبیعت ناساز، نواب شاہ سے کراچی کے ہسپتال منتقل/ اردو ورثہ


صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث منگل کو نواب شاہ سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زرداری کے قریبی ذرائع نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وہ گذشتہ رات انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

طبعیت کی ناسازی کے باعث وہ زرداری ہاؤس نواب شاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے عید نہیں مل سکے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہسپتال کے اطراف سکیورٹی کے انتظامات سنبھال لیے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گورنر سندھ کے پریس سیکریٹری پیرزادہ فیصل فاروقی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صدر پاکستان کے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ان کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کرکے ان کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گذشتہ برس صدر مملکت کو کلفٹن کی اسی نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کے ذاتی معالج نے ان کا علاج کیا تھا۔

اکتوبر 2024 کے آخری ہفتے میں ان کے دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں میں فریکچر ہو گیا تھا۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button