خبریں

سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں پانچ اہلکار جان سے گئے: نوشکی پولیس/ اردو ورثہ


بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پولیس حکام کے مطابق اتوار کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ ہوا ہے جس میں پانچ اہلکار جان سے گئے جبکہ دس زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایچ او نوشکی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اس حملے میں این اے 40 پر نوشکی شہر کے قریب کوئٹہ سے نوکنڈی جانے والے سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بلوچستان سے صحافی محمد عیسیٰ نے بتایا ہے کہ زخمیوں نوشکی کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی حکام کے مطابق اس دھماکے میں جس قافلے کو نشانہ بنایا گیا اس میں اطلاعات کے مطابق سات بسیں، دو گاریاں شامل تھیں جن میں سے دو بسوں کو نشانہ بنایا گیا۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button