خبریں

انڈی ان کیمپس: صحافتی اخلاقیات اور سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال/ اردو ورثہ


انڈپینڈنٹ اردو کے زیر اہتمام پاکستان کی جامعات میں صحافت کے طلبہ کے لیے شروع کیے گئے پروگرام ’انڈی ان کیمپس‘ کے تحت بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور میں ماڈل کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کے شعبے میں صحافتی اخلاقیات اور سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال پر گفتگو کی گئی۔

اس موقعے پر انڈپینڈنٹ اردو کے ایڈیٹر ان چیف بکر عطیانی نے اپنے ذاتی تجربات اور دیگر میڈیا اداروں کی مثالوں کے ذریعے طلبہ کو آگاہی فراہم کی، جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سیشن میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایک طاقت ور ذریعہ اظہار ہے، جو ہمیں اس وقت آواز اٹھانے میں مدد دیتا ہے جب روایتی میڈیا ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

طلبہ نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کا محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال ضروری ہے۔ 

 

خبر پڑھنے یا شیئر کرنے سے پہلے یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ درست اور مستند ہے یا کسی خاص مقصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہے۔

 

طلبہ نے مزید کہا کہ غیر تصدیق شدہ خبریں پھیلانا غلط معلومات کے فروغ کا سبب بن سکتا ہے، جس سے عوام گمراہ ہو سکتے ہیں، لہٰذا سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کی تصدیق اور تنقیدی جائزہ لینا ناگزیر ہے۔

 

ایک طالب علم نے کہا کہ انڈپینڈنٹ اردو کی جانب سے انٹرن شپ کا موقع ان طلبہ کے لیے ایک قیمتی تجربہ ہوگا جو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد عملی صحافتی میدان میں قدم رکھنے کے خواہاں ہیں۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button