خبریں

’’ذیابیطس کے مریض ’گُڑ‘نہیں کھا سکتے‘‘


موسم سرما کی کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جن کا استعمال سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے کار آمد ہوتا ہے، ایسی غذائیوں کے استعمال سے سردیوں میں ہونے والی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق سردیوں میں جہاں بہت سی مزے دار رنگ برنگی موسمی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے وہیں یہ موسم گنے کے رس سے بنے گُڑ کھانے کا بھی ہوتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ہربلسٹ غالب آغا نے گڑ کے بیش بہا فوائد سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا اور اسے کھانے کا طریقہ بیان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گڑ کا موازنہ چینی سے کیا جائے تو گڑ ہر حال میں بہتر ہے کیونکہ چینی میں صرف کیلوریز ہیں آئرن، پوٹاشیم میگنیشم نہیں ہیں جبکہ گڑ میں یہ تمام اجزاء اور کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ہربلسٹ غالب آغا نے بتایا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ گڑ چینی سےبہت بہتر ہے لیکن ہمارے معاشرے میں یہ غلط فہمی عام ہے کہ شوگر کے مریض گڑ کھا سکتے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے ذیابیطس کے مریض ’گُڑ‘ بھی نہیں کھا سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ شکر (براؤن شوگر) بھی سفید چینی کی طرح کی ہی چیز ہے اس کو صرف زیادہ ریفائن کیا جاتا ہے اس کا بھی وہی نقصان ہے جو چینی کا ہے۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button