خبریں

پاکستان کی جیت: ’ایسی خوشی محسوس کیے عرصہ بیت گیا‘


پاکستان نے سری لنکا کو گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق نے دوسری اننگز میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی دوسری اننگز کے جواب میں 131 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد کہنے کو تو صرف چار رنز درکار تھے لیکن پاکستانی ٹیم کے ماضی کو مدنظر رکھتے ہوئے شائقین تھوڑی پریشانی کا شکار دکھائی دے رہے تھے۔

ایسے میں پاکستان کی جانب سے وننگ شاٹ کھیلنے والے سلمان آغا نے پہلی ہی گیند پر پربتھ جیا سوریا کو چھکا جڑ دیا۔

ان کی اس شاٹ کے ساتھ ہی جیسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزاحیہ ٹویٹس اور دلچسپ تبصروں کا فلڈ گیٹ کھل گیا۔

ایک صارف سائلنٹ ہارٹ نے سلمان آغا کی شاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مرزاپور کے قالین بھیا کی میم کا سہارا لیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’آتے ہی کام شروع کر دیے۔‘

سٹریٹ ڈرائیو نامی صارف نے لکھا ’قدموں کا استعمال اور چھ رنز۔ ٹیم گرین کو مبارک باد۔ کتنا عرصہ بیت گیا کہ ہم نے ٹیسٹ جیتنے کی ایسی خوشی محسوس کی ہو۔‘

آئی کرکٹ گرل نامی صارف نے پہلی اننگز میں ڈبل سینچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے والے سعود شکیل کی مین آف دی میچ کی ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ویل ڈیزروڈ(اس پر آپ کا ہی حق تھا)۔‘

ایک اور صارف شحرش نے لکھا ’پاکستان نے ٹھیک ایک سال بعد اسی ٹیم کے خلاف اسی میدان میں میچ جیتا ہے جس میں گذشتہ سال جیتا تھا۔‘

 





Source link

Author

Related Articles

Back to top button