ڈاکٹر نے دوران علاج نومولود بچے کی ناک کاٹ دی

ڈاکٹر نے دوران علاج نومولود بچے کی ناک کا ایک حصہ کاٹ دیا جس کے خلاف والد نے پولیس میں شکایت درج کروا دی۔
یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں پیش آیا۔ کالے پتھر کے علاقے سے تعلق رکھنے والے شخص کی بیوی کی ڈیلیوری کچھ روز قبل خانگی دوا خانے میں ہوئی تھی۔
اس کا نومولود بچہ یرقان میں مبتلا تھا جس کیلیے اس کی فوٹوتھراپی کی گئی۔ ڈاکٹر کی لاپراوہی کے دوران بچے کی ناک کا ایک حصہ کٹ گیا۔
ڈاکٹر کے خلاف پولیس تھانے میں درج کی گئی شکایت کے مطابق ابتدا میں تو ڈاکٹر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے علاج کے اخراجات برداشت کرنے اور بچے کی پلاسٹک سرجری کروانے کا یقین دلایا۔
متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ جب میں نے میڈیکل رپورٹس کا مطالبہ کیا تو مجھے فراہم نہیں کی گئیں اور سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی گئی۔
پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


