غزل

غزل / وہ سر سے پاؤں تک ہے غضب سے بھرا ہُوا / آفتاب حسین

غزل

 

وہ سر سے پاؤں تک ہے غضب سے بھرا ہُوا

مَیں بھی ہُوں آج جوشِ طلب سے بھرا ہُوا

 

شورش مرے دِماغ میں بھی کوئی کم نہیں

یہ شہر بھی ہے شور و شغب سے بھرا ہُوا

 

ہاں ، اے ہوائے ہجر ، ہمیں کچھ خبر نہیں

یہ شیشۂ نشاط ہے جب سے بھرا ہُوا

 

ملتا ہے آدمی ہی مجھے ہر مقام پر

اور مَیں ہُوں آدمی کی طلب سے بھرا ہُوا

 

ٹکراؤ جا کے صبح کے ساغر سے آفتاب !

دِل کا یہ جام ، وعدۂ شب سے بھرا ہُوا

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x