لیکن
ہو سکتا ہے
سارے خواب سچ نہ ہوں
یہ ہماری ذہنی کشمکش کا عکس ہیں
ہوسکتا ہے
ہمارے اندازے غلط ہوں
انسان
اور خدا کے متعلق
ہم نے ان دونو کو نہیں بنایا
ہو سکتا ہے
ہم غلط راستوں کا انتخاب کرلیں
جن پر ہمیں نہیں چلنا تھا
اور ہم اُکتا جائیں
اپنے سرکل سے
اور
اپنے آپ سے
ہو سکتا ہے
ہمارے کچھ فیصلے غلط ہوں
زندگی ہر بار
ستاروں کی گردش کے مطابق نہیں چلتی
لیکن محبت
محبت کبھی غلط فیصلہ نہیں ہوتی
Author
URL Copied



