
احتجاج
ایک کینوس جس پر
درست زاویوں سے
غلط رنگوں کو
نامناسب انداز سے برتا گیا ہو
ایسے نا اہل مصور کے
دلسوز عمل پر
احتجاجی صدائیں
بلند تو ہوں گی
میں نے زندگی کے نیٹ ورک سے
احساس کے آلے پر
تصویر اپ لوڈ کر دی ہے
افلاک سے حیرانیاں اتر رہی ہیں
لاشعور کے سٹیٹس پر لگی کہانی کو
سب دیکھ چکے ہیں
کینوس پر رنگ چال بدل رہے ہیں
یعنی
”خدا دیکھ چکا ہے “
Author
URL Copied




