اُردو ادباُردو شاعرینظم
غیر اختیاری / احمد اویس
غیر اختیاری
صبر کی ”ب“ ساکن ہے
جیسے ہم ساکن ہیں
جود و عدم کے مابین
متحرک ہونے میں کتنے نوری سال لگیں۔۔
اور کتنی کائناتوں کا سفر طے کرنا پڑے !!
کون جانتا ہے؟
تمہارے گال پر بہنے والا اشک
خلائی جہاز کی شکل اختیار کر لے۔۔۔
تو مجھے کال کرنا !!!
Author
URL Copied




