اُردو ادباُردو شاعرینظم

نثری نظم / امتیاز شارب

نثری نظم

 

مابعد جدید کی کوکھ سے جنم لینے والے تخلیق کار

بوسیدہ تھیوریوں کی آرتی اتار کر اگلی تھیوری کے لیے

خام مال تیار کرنے بیٹھے ہیں

شہر بھر میں نئی نسل کی بے راہ روی پر بحثیں جاری ہیں

دور ایک چوراہے پر اک معصوم بچہ

نو بیاہتا جوڑے کے ہاتھوں میں پھول تھما دیتا ہے 

پر وہ نہیں جانتے یہ ہے کیا؟

نئے دور کے انسان ہر جذبے کے اظہار کے لیے

ایموجی کا استعمال کر رہے ہیں 

محلے میں شوارمے اور برگر بانٹ دیے جا رہے ہیں 

پتا چلا کہ انیسویں صدی کے آخری آدمی کی رسم قل تھی

بھانت بھانت کے لوگ آئی فونز اور انڈرائیڈز فونز 

ہاتھوں میں لیے فٹ پاتھ پر واک کر رہے ہیں 

فٹ پاتھ پر بیٹھے اک شاعر نے موبائل-فون ری سٹور کیا 

اور نوٹ پیڈ میں لکھی گئی تمام نظمیں 

بائینری ہندسوں میں بہہ گئیں 

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x