اُردو ادباُردو شاعرینظم
شہادت ، تقدیسی خوشبو میں بند / کے بی فراق
شہادت ، تقدیسی خوشبو میں بند
شہادت،
تقدیسی خوشبو میں
بند ہو کے رہ گئی
اور ہم آگے نکل گئے
اپنی اپنی
چنتائیں لے کر
اور وقت کی آسائشوں میں
زندگی
بسر کرنے لگے
کیونکہ یہی ایک چاہ تھی کہ کوئی وجہ بنے
اور ہم آگے بڑھیں
جبکہ
ایک اور زندگی
گم کردہ کسی شے کی طرح
اپنی ارتھی اٹھائے
سمندر کی
لہروں میں کہیں
بہا دی گئی
اور ہم ہیں کہ
اپنی شہادت
دیتے پھر رہے ہیں
کہ ہم نے تو اپنے
شہید کی باتوں کا
مان رکھا
اور اُس کے وچاروں میں
زندگی کو
لوبان کی خوشبو میں
تلاش کرنے میں
زندگی بِتا دی




