سہ ملکی ٹی 20 فائنل: پاکستان کا افغانستان کو 142 رنز کا ہدف/ اردو ورثہ

پاکستان نے اتوار کو متحدہ عرب امارات ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 142 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان نے شارجہ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تاہم وہ افغان سپنرز کو پر اعتماد انداز میں کھیلنے سے قاصر رہے اور 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 141 رنز بنا سکے۔
صفر کے مجموعی سکور پر اوپنر صاحب زادہ فرحان جو آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد بیٹرز اس دھچکے سے سنھبل نہ سکے۔
صائم ایوب نے 17، فخر زمان نے 27 اور کپتان سلمان علی آغا نے 24 رنز بنائے۔ 12 اوور میں 72 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔
آخری اوورز میں محمد نواز (25 رنز) اور فہیم اشرف (15 رنز) نے سکور کو 141 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔
افغانستان کے کپتان راشد خان نے 38 رنز دے کر تین وکٹیں لیں، جبکہ نور احمد اور فضل الحق فارورقی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


