منتخب کالم

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کو نامزد کئے جانے کا امکان/ وقار عباسی



جمعہ کو ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ ایوان کا اجلاس شروع ہوا تو پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی نے نقطہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت چاہی۔ اجازت نہ ملنے پر کورم کی نشاندہی کی۔ کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر کو اجلاس مؤخر کرنا پڑا۔ پی ٹی آئی قیادت جمعیت علمائے اسلام کے اراکین اور محمود خان اچکزئی سے مل کر باہمی بات چیت کرتی نظر آئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ پی ٹی آئی اراکین کے نااہل کیے جانے والے رہنمائوں کے حلقہ انتخاب میں بطور جماعت الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ ان کی جماعت اس نااہلی کو غیر قانونی اور انتقامی کاروائی گردانتی ہے۔ قومی امکان ہے پی ٹی آئی ایوان میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر محمود خان اچکزئی کو نامزد کرے گی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اسلام آباد کے 4ہوٹلوں کو شراب کے پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ جبکہ شناختی کارڈ بنانے والے نادرا آفس میں تاخیر، بدعنوانی سمیت دیگر امور پر مبنی 19ہزار 9سو سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بالخصوص سکولوں اور کالجوں میں منشیات فروشی کے معاملا ت کو زیر غور لایا گیا تاہم حکومت کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ حکومت کے پاس تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے حوالے سے تاحال کوئی مستند اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ ایوان کی کارروائی ابھی جاری تھی کہ سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کردیا۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button