
ریڈیو ڈرامہ
میری زندگی
کسی پرانے ریڈیو ڈرامے کی طرح ہے
جسے لوگ شوق سے سنتے ہیں،
کبھی ہنستے ہیں،
کبھی آنکھیں پونچھتے ہیں،
اور پھر
ریڈیو بند کر کے
اپنے آرام دہ کمروں میں
چین سے سو جاتے ہیں۔
میں وہ کردار ہوں
جس کے دکھوں پر لوگ
رنجیدہ تو ہوتے ہیں،
مگر کبھی
میرے لیے کچھ کرتے نہیں




