نئے اسلامی سال کی ابتداءہے محرم الحرام/ فیصل شامی

ماہ محرم الحرام کا آغاز ہو چکا نئے اسلامی سال کی ابتداءہے۔ محرم الحرام شہدائے ا سلام کے خون ناحق سے رنگین ہے۔ محرم الحرام کرب و بلا کی داستان ہے جو ماہ محرم الحرام میں میدان کربلا میں رقم ہوئی ۔محرم الحرام انتہائی عقیدتوں بھر ا مہینہ ہے دنیا بھر کے مسلمان یاد حسینؓ میں غمگین ہوتے ہیں آنکھوں سے اشک بہاتے ہیں یا حسینؓ اور حسینؓ زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔ شہداءکی شان میں جلوس نکالتے ہیں قصہ گوئی کرتے ہیں اور یقینا محرم الحرام ہی وہ مہینہ ہے جب نواسہ رسول حضرت حسینؓ کو شہید کیا گیا انکے خاندان پہ ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے۔ ننھے منے بچوں کو شہید کیا گیا نواسہ رسول کے لئے پانی بھی بند کر دیا گیا۔جب بھی محرم الحرام آتا ہے تو اپنے ساتھ تلخ یادیں بھی لے آتا ہے اور آج ایک دفعہ پھر ماہ محرم الحرام کے مقدس مہینے کا آغاز ہوچکا اور ماتمین حسینؓکے دکھ و غم کو تازہ کر رہا ہے ۔حضور پاک کا ارشاد ہے کہ حضرت حسنؓ و حسینؓ جنت میں نوجوانوں کے سردار ہیں اور جنت کے سرداروں کو میدان کربلا میں شہید کیا گیا اور دکھ و افسوس تو اس بات کا ہے کہ جناب حضرت امام حسینؓ کو مسلمانوں نے ہی شہید کیا۔ حضرت حسینؓ کو شہید کرنے والوں کا آج تاریخ میں نام و نشاں بھی مٹ چکا لیکن جناب امام حسینؓ کا نام صدیاں گزرنے کے باوجود آج بھی زندہ ہے اور آج ایک دفعہ پھر دنیا بھر کے مسلمان نواسہ رسول کی شہادت کو یاد کر رہے ہیں اور آنسو بہا رہے ہیں اور سب کی طرح ہماری بھی یہی دعا ہے کہ ہمیں بھی اللہ پاک حضرت امام حسینؓ و امام حسنؓ کی طرح دین اسلام پہ قائم رہنے کی توفیق، دین اسلام کی بقاء کے لئے کفر سے لڑنے کا جذبہ اور دین کا جذبہ عطا فرمائے اور دین کے دشمنوں کا خاتمہ عطاءکرنے کی بھی توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین




