منتخب کالم
پاکستان امریکہ کا انسداد دہشت گردی میں تعاون کا عزم / فیصل شامی

گرما گرم خبر ہے کہ پاک امریکہ نے انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا اور یہ بھی بتادیں کہ امریکہ وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔امریکی صدر نے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو پرتکلف عشائیہ دیا۔امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دیگر امریکی حکام سے بھی اہم ملاقاتیں کی اور کہا جا رہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی غالباً پہلی پاکستانی شخصیت ہیں جنہیں امریکی صدر ٹرمپ نے پر تکلف ظہرانہ دیاا اور مریکی صدر نے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو پاکستان کی با اثر ترین شخصیت بھی قرار دیا اور پاک بھارت کشیدگی میں بھی اہم کردار د کرنے پر امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہا۔ جبکہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھی اہم کردار اد کرنے کی پیشکش دی ہے لیکن خبر ہے کہ بھارت کی طرف سے امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی حمایت نہیں کی جا رہی اور یقینا بھارت بھی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے اور کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کر رہا ہے اور بھارت آج بھی مسئلہ کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لئے تیار نہیں۔ شائد اسی لئے بھارت مذاکرات سے ہر پل راہ فرار اختیار کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ اچھی خبر ہے کہ پاکستان اور امریکہ نے مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آواز اٹھائی ہے تو یقینا عملی طور سے بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قدم اٹھانا ہو گا اور یقینا اگر بات کریں دہشت گردی کی تو بھارت کشمیریوں پر اور اسرائیل فلسطین میں دہشت گردی ہی تو کر رہا ہے جسکو روکنا چاہیے اور اب اسرائیل کی دہشت گردی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ایران پر حملے شروع کر دئیے اور اسرائیلی حملے سے ایران میں تباہی ہوئی لیکن اسکے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل حملے کئے اور اسرائیل کے دارالخلافہ میں تباہی مچا دی۔ اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئے اور یقینا وائرل ہونے والی بے شمار ویڈیوز میں اسرائیل کی تباہی کے مناظر واضح دیکھے جا سکتے ہیں لیکن گویا جنگ میں تو نقصان سب کا ہی ہوتا ہے اور خبروں کے مطابق اسرائیلی حکومت ایرانی شہریوں کو ایران چھوڑنے کے لئے کہہ رہی ہے جبکہ دوسری طرف ایران بھی چیخ چیخ کے اسرائیلی شہریوں کو وارننگ دے رہا ہے کہ اسرائیل چھوڑ دو ورنہ مارے جاؤ گے اور یقینا ایران کی طرف سے اسرائیل میں جو تباہی مچائی گئی ہے اس پر ایرانی تو خوش ہیں ہی لیکن مظلوم و معصوم فلسطینی بھی بے بہا خوش ہیں کہ ان کی فریاد بھی سنی گئی اور کوئی تو اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والا اور جواب دینے والاآیا۔ قدرت کا قانون دیکھیں کہ ایرانی و فلسطینی عوام تو جشن منا رہے ہیں لیکن دوسری طرف اسرئیل میں تباہی پھیل رہی ہے یعنی کے جیسا کروگے ویسا ہی بھرو گے تو یقینا اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے لیکن معصوم فلسطینیوں کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اسراِئیل کو بھرپور جواب دے سکے جبکہ ایران سپر پاور یعنی ایٹمی قوت ہے اور یقینا بڑی طاقتیں ایران سے جوہری معاہدہ کرنا چاہا رہی ہیں لیکن ایران تیار نہیں اور ایران اسرائیلی حملوں کا بھرپور جواب بھی دے رہا ہے اور تباہی بھی مچا رہا ہے جسکا منہ بولتا ثبوت سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی وہ فلمیں ہیں جن مین اسرائیلی عوام ایران سے معافی مانگتے اور جنگ روکنے کے لئے فریاد کرتے نظر آ رہے ہیں اور یقینا عوام کسی بھی ملک کی ہو جنگ نہیں چاہتی، جنگ حکومتوں کی ہوتی ہے لیکن پستے مظلوم عوام ہی ہیں اور یقینا دنیا بھر میں پریشانی و بے چینی کا عنصر واضع نظر آ رہا ہے اور دنیا بھر میں خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں اور یقینا انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرنے والوں کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے کہ وہ اسرائیل کو دنیا بھر میں دہشت گردی کرنے سے روک سکیں اور یقینا اسرائیل ایران جنگ بھی بند ہونی چاہیے اور اسرائیل کی فلسطین میں مظالم دہشت گردی و قتل عام بھی بند ہونا چاہیے تاکہ دنیا بھر میں امن قائم ہو سکے اور دنیا بھر کی عوام چین و سکھ کی نیند سو سکیں تو فی الحال اجازت دوستوں، ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔




