خبریں

پاکستان فوج عسکریت پسندوں سے کامریڈز کی طرح لڑ رہی ہے: آرمی چیف/ اردو ورثہ


چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’فتنہ الخوارج‘ جیسے ’گمراہ گروہ‘ کو ملک میں ان کی اقدار مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پاکستان فوج ان کے خلاف کامریڈوں کی طرح لڑ رہی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی ایس پی آر نے اتوار کو جنرل عاصم منیر کی مختلف جامعات کے طلبہ نے ملاقات کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں، ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے۔‘

’آرمی آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے، ہم مذہب کی ان کی تشریح سے متفق نہیں ہیں، اسلام دنیا میں سب سے پہلا مذہب ہے جس نے عورت کو عزت دے کر آسمان تک پہنچایا، چاہے ایک عورت ماں ہو، بیوی یا بہن کسی بھی کردار میں اسلام نے عورت کو عزت دی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ (فتنہ الخوارج) کون ہوتے ہیں اس مقام کو چھیننے والے؟ تمہیں یہ اختیار کس نے دیا؟ اسے کوئی نہیں چھین سکتا۔‘

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ’اگر وہ ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیں تو ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں۔‘





Source link

Author

Related Articles

Back to top button