منتخب کالم

بجلی بلوں میں 15 ٹیکسز ظالمانہ قومی اسمبلی میں تلخ کلامی/ وقار عباسی



ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا بجٹ اجلاس میں حکومت نے مطالبات زر کی منظوری جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئیں کٹوتی کی تحریکوں کو مسترد کر کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ منظوری کے اہم مرحلے کو مکمل کرلیا  ہے۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی نے صارفین کے بجلی کے بلوں میں 15 قسم کے ٹیکسوں کی وصولی کو حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دے دیا اراکین نے کہا کہ ظلم ہے کہ 200 سے ایک یونٹ اوپر ہو تو ایک یونٹ کا پانچ ہزار وصول کیا جاتا ہے۔ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے دفاعی بجٹ پر کٹوتی کی 22 تحریکیں  دی گئی جو مسترد ہوئیں تاہم حکومت کی جانب سے اپوزیشن اراکین کو ان تحریکوں پر آڑے ہاتھوں لیا گیا ۔اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ،اراکین اسمبلی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کابینہ کے اخراجات میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے۔





Source link

Author

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button