شلپا شیٹی نے چپل سے مارا تھا، راج کندرا کا انکشاف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے انکشاف کیا ہے کہ اہلیہ نے انہیں چپل ماری تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا کی ڈیبیو فلم یوٹی 69 کی کہانی ان کے 2021 کے دوران تقریباً دو ماہ جیل میں گزارے گئے وقت کے ارد گرد گھومتی ہے۔
راج کندرا کی فلم کے ٹریلر میں ان کے پورنو گرافی کیس کے حوالے سے کوئی سین موجود نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راج کندرا نے اپنے فلم میں کام کرنے سے متعلق شلپا کے فوری ردعمل کا بتایا۔
راج کندرا نے بتایا کہ جب انہوں نے شلپا کو اپنے فلم میں کام کرنے سے متعلق بتانے کا سوچا تو شلپا ان سے چند قدم دور کھڑی تھیں کیوں کہ میں اس گفتگو کیلئے ان کے نزدیک نہیں جانا چاہتا تھا۔
راج کندرا کے مطابق میں نے شلپا کو بتایا کہ’ میرے پاس ایک اسکرپٹ ہے اور میں اس کیلئے ان کے جواب کا منتظر ہوں ، یہ کہتے ہی میں جیسے ہی مڑا میرے منہ پر ایک اڑتی ہوئی چپل آئی‘ ۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ وہ میرے فلم بنانے کے آئیڈیے کو رسکی لے رہی تھی یا پھر شلپا کو لگ رہا تھا کہ جس فلم کی میں بات کررہا ہوں وہ بنے ہی نہ، اس کے بعد میں نے فلم ڈائریکٹر کو شلپا کو سمجھانے کیلئے ان کے پاس بھیجا، انہوں نے جب سمجھایا تو شلپا نے اس چیز کوسمجھا کہ یہ فلم صرف ایک کیس پر مبنی نہیں ہے بلکہ ایک انسان کی کہانی ہے‘۔
واضح رہے کہ پورنو گرافی کیس میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے دو ماہ جیل میں گزارے تھے بعدازاں انہوں نے اپنے جیل میں گزارے دن پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔




