خبریں

نئے صدر کے آتے ہی ہاکی فیڈریشن میں بڑے فیصلے


صدر  ہاکی فیڈریشن میرطارق حسین بگٹی نے منصب سنبھالتے ہی بڑے فیصلے کر دیے۔

نئے صدر نے اولمپئن کلیم اللہ کی سربراہی میں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی بحال کر دی جب کہ ہیڈ کوچ شہناز شیخ کی قیادت میں قومی سینئر ہاکی ٹیم منیجمنٹ بھی بحال کر دی۔

اولمپئن خالد بشیر کوڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پی ایچ ایف تعینات کیا گیا ہے۔ سینئر ہاکی ٹیم کیلئےقومی تربیتی  کیمپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان منگل کو ہوگا۔

ہاکی فیڈریشن کے صدر نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا

دوسری جانب بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے بطور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔

 بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک بنیادوں پر صدر لگا کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔

خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ نگران حکومت کی طرف سے  ایڈہاک صدر کا تقرر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اگر نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو ایف آئی ایچ، آئی او سی کو خطوط لکھے جائیں گے۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button