منتخب کالم
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن کی کورم کی نشاندہی پورا نکلا/ وقار عباسی

جمعرات کے روز ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا، اجلاس میں دوسرے روز بھی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردوں کی جانب سے سکول بس کو نشانہ بنانے اور طالبات کو شہید کرنے کے واقعہ پر اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو وقفہ سوالات کے دوران حسب روایت پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی، جس کے بعد ایوان میں گنتی کروائی گئی کورم پورا نکلنے پر سپیکر نے اجلاس دوبارہ شروع کروا دیا۔ ایوان کی کارروائی ابھی جاری تھی کہ سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔




