راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی: ریسکیو حکام
راولپنڈی کے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھمیال کے علاقے میں گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ ریسکیو کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
ریسکیو 1122 کی پریس ریلیز کے مطابق پائپ لائن میں آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں جبکہ تین فائر ٹینڈرز سمیت ایمرجنسی کی چھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ جوڑیاں سے گزرنے والی اٹک ریفائنری لمیٹیڈ کی آئل سپلائی لائن پھٹنے بعد بھڑک اٹھنے والی آگ کی تازہ ترین فوٹیج منظر عام پر آگئی pic.twitter.com/NeOJq1OINW
— Umar Azad Butt (@UAButt01) December 25, 2023
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی معلومات مطابق آگ سے گیس اور تیل کی پائپ لائن اور گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔
عملے مطابق ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ کو محدود کر دیا لیکن آگ کو بجھانے کے بعد وہ پھر بھڑک اٹھتی ہے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق ’پائپ لائن کی سپلائی بند کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔‘
اس خبر میں مزید تفصیل شامل کی جا رہی ہے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔



