خبریں
اسرائیل کو اسلحہ دینے والے ممالک فلسطینیوں کے قتل میں شریک: عرب پارلیمنٹ

سات اکتوبر 2023 کو حماس کے سرپرائز حملے کے بعد سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، جس کے دوران اب تک ہزاروں اموات ہوچکی ہیں اور سینکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔
انڈپینڈنٹ اردو اس سلسلے میں روزانہ لائیو پیج کے ذریعے قارئین تک اپ ڈیٹس پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی جنگ اور خطے کی صورت حال کے حوالے سے گذشتہ روز (26 اکتوبر) کی اپ ڈیٹس یہاں پڑھیے جبکہ آج کی اپ ڈیٹس ذیل میں دی جا رہی ہیں۔
- اسرائیل کو اسلحہ دینے والے ملک فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں: عرب پارلیمنٹ
- پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم نے جعمرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی جس میں ایک سرکاری بیان کے مطابق غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی سرحد کے قریب بحیرہ احمر کے ایک مصری قصبے میں جمعے کی صبح میزائل ایک طبی مرکز پر آ گرا، جس سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔




