انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو 283 رنز کا ہدف

احمدآباد: ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دے دیا۔
احمد آباد میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا۔
یاد رہے کہ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کو اپنے ریگولر کپتان کین ولیمسن کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم قیادت کے فرائض نبھا رہے ہیں۔
اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد قائم مقام کیوی کپتان ٹام لیتھم نے بتایا کہ کین ولیمسن آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ ورلڈ کپ کے لیے تیاری اچھی ہے اور وارم اپ میچز سے فائدہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہوگا، ہماری کوشش ہوگی کہ آج کے میچ میں انگلینڈ کو کم سے کم اسکور پر روکیں۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کو ہی ترجیح دیتے۔ کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنز اسکور بورڈ پر سجا کر نیوزی لینڈ کو بڑا ہدف دیں۔
آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
ٹیم انگلینڈ:
جوز بٹلر (کپتان)، جونی برسٹو، ڈیوڈ میلان، جوئے روٹ، ہیری بروکس، معین علی، لیام لونگ اسٹون، کرس ووکس، سام کورن، عادل رشید اور مارک ووڈ۔
ٹیم نیوزی لینڈ:
ٹام لیتھم (کپتان)، ڈیون کانوے، ول ینگ، ریچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چپمن، جمیز نیشام، مچل سینٹر، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ۔



