خبریں

پالتو کتوں کی لڑائی میں گولیاں چل گئیں، دو افراد ہلاک


بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پالتو کتوں کی لڑائی میں گولیاں چل جانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہر اندور میں 28 سالہ نوجوان واک پر نکلا تو راستے میں اس کے اور پڑوسی راجپال کے پالتو کتے آپس میں لڑ پڑے جس پر ملزم سیخ پا ہوگیا۔

راجپال نجی بینک میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا ہے۔ ملزم نے پہلے مقتول سے جھگڑا کیا اور پھر گھر کی بالکنی سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں راہول اور 35 سالہ ومل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے ملزم راجپال کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button