خبریں

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس


اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فیصل آبادکےعلاقےجڑانوالہ میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فیصل آبادکےعلاقےجڑانوالہ میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردیں ہیں۔

قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور یقین دلاتا ہوں حکومت برابری کی بنیاد پرتمام شہریوں کیساتھ کھڑی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جڑانوالہ واقعے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں قیام امن کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں اور انتظامیہ مؤثر کردارادا کرے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی جڑانوالہ میں ہونیوالے پرتشددواقعات کی پرزورمذمت کی اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘عبادت گاہوں پر حملےکسی طوربھی قابل قبول نہیں، اشتعال انگیزی اور انتہا پسندی کسی کے حق میں نہیں۔

خیال رہے جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کےمبینہ واقعے کیخلاف مشتعل اہل علاقہ نے چارگرجاگھروں، کئی مکانوں اورگاڑیوں کوآگ لگادی تھی ، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے سو سےزائد افرادکوگرفتار کرلیا تھا اور ضلع بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی تھی۔

پنجاب حکومت نے واقعےکی فوری اعلیٰ سطح کی انکوائری کاحکم دیدیا۔ ترجمان نے کہا سوچی سمجھی سازش کےتحت امن کوخراب کرنےکی کوشش کی گئی۔ تمام فوٹیجز موجودہیں،سائنٹفک طریقے سے تفتیش جاری ہے۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button