خبریں

فلم لگان کے آرٹ ڈائریکٹر نے اسٹوڈیو میں خود کشی کر لی


ممبئی: بالی وڈ کے مشہور آرٹ ڈائریکٹر نیتن چندراکانت دیسائی نے اپنے مہاراشٹر کے کرجت اسٹوڈیو میں 58 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 58 سالہ شاندار آرٹ ڈائریکٹر اور پروڈکشن ڈیزائنر نیتن چندراکانت دیسائی کی لاش ان کے اسٹوڈیو میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق تیتن چندراکانت دیسائی کی موت کی ہر حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

20 سال پر محیط اپنے کیریئر میں نتین دیسائی نے آشوتوش گواریکر، ودھو ونود چوپڑا، راجکمار ہیرانی اور سنجے لیلا بھنسالی جیسے تجربہ کار فلم سازوں کے ساتھ کام کیا۔

1942: اے لو اسٹوری، لگے رہو منا بھائی اور ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی  جیسی مشہور بالی وڈ فلموں کے سیٹ پر بطور آرٹ ڈائریکٹر کام کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی دیگر کامیاب ترین فلموں میں ’لگان‘ ’دیوداس‘ ’سوادیس‘ ’جودھا اکبر‘ اور دیگر شامل ہیں، تیتن چندراکانت دیسائی کو بھارت کا سویلین ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

آرٹ ڈائریکٹر کے طور پر انہوں نے آخری بار وینچر آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری میں پانی پت میں کام کیا تھا، آسکر جیتنے والی فلم سلم ڈاگ ملینیئر (2008) کا سیٹ بھی نتین نے بنایا تھا۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button