مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع

حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے سیکیورٹی اقدامات کے تحت 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے اور مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہو گئی ہے۔
کوئٹہ، کشمور، ڈی آئی خان، نوابشاہ، جیکب آباد سمیت دیگر اضلاع میں موبائل فون سروس معطل ہوگئی ہیں اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند ہوگئی ہے۔
اس سے قبل محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی، اسلام آباد اور کے پی کے 14 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق 9 اور 10 محرم کو پشاور صدر، اندرون شہر، نوشہرہ کینٹ، مردان، ایبٹ آباد، کوہاٹ، مانسہرہ، ہری پور، ڈی آئی خان، ٹانک، اورکزئی، ہنگو، کرم، بنو، لکی مروت، پشتخرہ، نوتھیہ، حسن گھڑی، تہکال اور پچگی روڈ پر صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک موبائل سروس بند رہیگی۔




