ترک صدر رجب طیب اردوغان سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردوغان پیر کو سعودی عرب کے سرکاری دورے کے لیے جدہ پہنچ گئے جہاں وہ سعودی ترک بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔
بعد ازاں ترک صدر متحدہ عرب امارات اور قطر جائیں گے۔
استنبول سے جدہ کے لیے روانہ ہوتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ ’ان ممالک کے دوروں کا بنیادی مقصد مشترکہ سرمایہ کاری اور آنے والے عرصے میں تجارتی سرگرمیاں ہیں۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
قبل ازیں سعودی ترک فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا کہ سعودی عرب میں اقتصادی سرمایہ کاری کا معیاری ماحول ہے نیز سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی میں 1,140 کمپنیاں سعودی سرمائے سے کام کرتی ہیں اور مملکت کا مقصد سرمایہ کاری ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے آخری بار اپریل 2022 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔



