خبریں
عدالت کا پرویز الٰہی کو نامعلوم کیسز میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی کو نامعلوم کیسز میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست پر مختصر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں نامعلوم کیسز سمیت نیب اور ایف آئی اے کی انکوائریوں میں بھی گرفتاری سے روک دیا۔
دوسری جانب تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمے میں پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی صدر کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ پرویز الٰہی نے نامعلوم کیسز میں گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔




