ون ڈے کرکٹ کو محدود کرنے کا مشورہ

تاریخی میریلیبون کرکٹ کلب نے ون ڈے کو محدود کرنے اور ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے فنڈز قائم کا مشورہ دیا ہے۔
ایم سی سی نے معیار کو بہتر بنانے اور کیلنڈر میں جگہ بنانے کے لیے 2027 ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی تعداد کو محدود کرنے کے ساتھ ساتھ چھوٹی ٹیموں کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں مدد کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔
کھیل کے قوانین کے نگہبان نے خواتین کی کرکٹ کے لیے مزید فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر کھیل کے تحفظ کے لیے "اہم تبدیلی” کی ضرورت ہے۔
ایم سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ تجویز یہ ہے ون ڈے کرکٹ کو محدود کرنے سے معیار میں اضافہ ہو گا۔ اس کے نتیجے میں، عالمی کرکٹنگ کیلنڈر میں بھی انتہائی ضروری جگہ پیدا ہو جائے گی۔
تجاویز کو کرکٹ کے 2023 تا 27 سائیکل کے بعد ہی ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔
ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی (WCC) پینل نے کھیل میں زیادہ رقم آنے کا خیرمقدم کیا اور اراکین کے درمیان مالی عدم مساوات کو نوٹ کیا جب کہ ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے باہر ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کے لیے "خاص تشویش” کا اظہار کیا۔
لارڈز میں دوسرے ایشز ٹیسٹ کے دوران ملاقات کرنے والی کمیٹی نے "کئی ممالک میں مردوں کے ٹیسٹ میچ کرکٹ کی میزبانی کے لیے بڑھتی ہوئی عدم برداشت” کو تسلیم کیا اور مالیاتی آڈٹ کی سفارش کی۔




