خبریں

’’اوشین گیٹ آبدوز‘‘ صرف دس روپے میں، لیکن کیسے ؟؟


پاکستان میں بدقسمتی سے ایک ٹرینڈ یہ بھی ہے کہ ہرمقبول ہوجانے والی چیز کے نام پر کئی کئی مصنوعات کا نام رکھ دیا جاتا ہے۔

اب اسے بے حسی کہا جائے یا موقع پرستی، اوشین گیٹ نامی آبدوز ڈوبنے کے نتیجے میں پانچ قیمتی جانیں ضائع ہونے کے بعد جن میں دوپاکستانی باپ بیٹا بھی شامل تھے۔

اب پاکستانی مارکیٹ میں مبینہ طور پر ”آبدوز پاپڑ“ کے نام سے ایک نیا اسنیک اچاری فلیور میں دستیاب ہے جس کے پیکٹ پر مشہور زمانہ ٹائٹن آبدوز کی تصویر بھی نمایاں ہے، یعنی اوشین گیٹ آبدوز اب چند روپے میں دستیاب ہے۔

سوشل میڈیا پر اس طرح کی پوسٹ دیکھ کر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ پوری دینا کیلئے یہ افسوسناک واقعہ تھا خصوصاً پاکستان کیلئے بھی کیونکہ اس آبدوز میں دوپاکستانی باپ بیٹا بھی موجود تھے، تو کسی نے اس پوسٹ کو محض تفریح سمجھتے ہوئے مزاحیہ اندازمیں کمنٹس کیے۔

مذکورہ پاپڑ کی پیکجنگ پر جملہ ’ٹائی ٹینک کے مزے‘ بھی درج ہے جس سے یہ بات تو واضح ہے کہ اب صرف امیر ہی نہیں بلکہ غریب بھی اوشین گیٹ کے مزے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button