خبریں

سنجے لیلا بھنسالی کا رنویر سنگھ کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ!


ممبئی: نامور بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ کو سالگرہ کے موقع پر ایک ایسے انوکھے تحفے سے نوازا کہ اداکار کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے گزشتہ روز زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لیں۔ اداکار کی سالگرہ کے موقع پر سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے فلم ’بیجو باورا‘ میں انہیں مرکزی کردار دینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رنویر سنگھ کی فلم ’جیش بھائی جوردار‘ اور ’سرکس‘ کی ناکامی کے بعد سنجے لیلا بھنسالی اپنی آئندہ آنے والی فلم کیلیے کوئی اور اداکار ڈھونڈ رہے ہیں۔

فلمساز کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کیلیے ’بیجو باورا‘ میں مرکزی کردار کیلیے رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ پہلا انتخاب رہے ہیں، لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ کسی اور کو کاسٹ کریں کیونکہ آپ رنویر سنگھ کے پہلے ہی تین فلمیں بنا چکے ہیں۔

’لیکن سنجے لیلا بھنسالی کا ماننا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ایک اداکار نے ان کے ساتھ کتنی بار کام کیا یا کتنی کامیاب فلمیں دیں۔ انہوں نے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں جلوہ گر ہونے والی اداکار جوڑی کا انتخاب کیا ہے۔‘

سالگرہ کے دن ’بیجو باورا‘ میں مرکزی کردار ملنے پر رنویر سنگھ کے مداح انتہائی خوش ہیں اور اسے فلمساز کی جانب سے قیمتی تحفہ قرار دے رہے ہیں۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button