غزل
عزل | وقت کیسا یہ آ پڑا مجھ پر؟ | امجد حسین
غزل
وقت کیسا یہ آ پڑا مجھ پر؟
ہنس رہا ہے جو آئینہ مجھ پر
وہ کسی اور کی محبت تھی
یہ بہت دیر سے کھلا مجھ پر
آشنا کر گیا ہر اک غم سے
کوئی احسان کرگیا مجھ پر
منزلوں کی تلاش میں رستہ
کتنا دشوار ہو گیا مجھ پر
کھل نہ پائے گا عمر بھر امجد
زندگانی کا قافیہ مجھ پر
Author
URL Copied




