تحقیقی کالم

اچھے شعروں میں پیچیدگی کیوں ہوتی ہے؟ | باسط پتافی

اچھے شعروں میں پیچیدگی کیوں ہوتی ہے؟ | باسط پتافی

اچھے شعر مبہم ہوتے ہیں، اچھے شعروں میں کئی تہیں ہوتی ہیں، اچھا شعر عام طور پر متعدد معانی کا حامل ہوتا ہے اور اچھا شعر پیچیدگی کو سموئے ہوئے ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

اس طرح کے جملے اور اشعار کی تشریحات دیکھ کر قاری یہ لگ سکتا ہے کہ شاعر خود سے ابہام و پیچیدگی کو پیدا کرتا ہے اور وہ خود ہی مختلف معانی شامل کرتا ہے لیکن یہ احساس اپنی کنہ صائب نہیں ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ خارجی کاوشوں سے شعر میں متعدد معانی پیدا کیے جا سکتے ہیں مگر اس میں وہ پیچیدگی کبھی نہیں آ سکتی جو شعر کو دیگر فنون و علوم سے ممتاز بنا دیتی ہے۔ یہاں یہ سوال حل کرنا ہے کہ آخر اچھے شعر میں پیچیدگی کیوں ہوتی ہے؟ اس سوال کے ساتھ یہ بات بھی از خود واضح ہو جائے گی کہ کیوں ابہام یا پیچیدگی کی خارجی کاوشیں اچھے شعر کو اچھا نہیں رہنے دیتیں یا انفراد و امتیاز سے منہا کر دیتی ہیں۔

شعر میں پیچیدگی اس لیے آتی ہے کہ شاعر جب چیزوں کو احساسات و جذبات کی عینک سے دیکھتا ہے یا وہ احساسات و جذبات کی باریکیوں پر غور کرتے ہوئے محسوس کرتا چلا جاتا ہے تو خود اس پر بھی یہ سب حقیقتیں دھندلی ہوتی ہیں لہذا شعر میں بھی دھندلا پن اور پیچیدگی نمایاں ہو جاتی ہے۔اس کی غالبا وجہ یہ ہے کہ احساسات و جذبات کی دنیا عقل کی طرح صاف نہیں ہوتی بلکہ اس میں بے پناہ پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں۔ عقل کے کئی راستے ہر کسی کے یہاں ایک جیسے ہوتے ہیں لیکن احساسات و جذبات ہر فرد کے یہاں مزید مختلف اور گنجلک بن جاتے ہیں۔ شاعر جوں جوں گہرا سوچتا اور محسوس کرتا جاتا ہے توں توں نئی سے نئی دنیا اس کو ملتی ہے جو اسے اور زیادہ الجھا کر رکھ دیتی ہے اور یہ الجھاؤ شعر میں اپنے نشانات چھوڑ جاتا ہے۔

پس یہی وجہ ہے کہ شاعر اپنے احساس کو پہنچانے میں کافی حد تک کامیاب ہو جائے تو اس کے شعر میں پیچیدگی آ جاتی ہے۔ اور انہی احساسات کی الگ الگ راہوں کے سبب شاعر الگ الگ اصناف اور ہیئتوں میں لکھتا جاتا ہے۔

التفات : اچھے شعر میں دیگر خوبیاں بھی ہوتی ہیں مگر ہم نے محض پیچیدگی کے عنصر پر بات کی ہے۔

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

1 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x