سفید کاکروچ
میں کاکروچ ہوں
لیکن کافکا والا نہیں
میرا خون لال ہے میں گندگی میں رہتا ہوں
لیکن مجھے صاف دنیا پسند ہے
لڑکیاں مجھ سے نہیں ڈرتیں
وہ مجھے پسند کرتی ہیں
لیکن میرے پاس آنے سے تھوڑا کتراتی بھی ہیں
شاید انہیں خدشہ ہے
کہیں میں لال بیگ نہ بن جاؤں
لیکن مجھے لال بیگ نہیں بننا ہے
مجھے یہی رہنا ہے
Author
URL Copied




