اُردو ادباُردو شاعرینظم

فیلیر (Failure) / حمزہ-ز

فیلیر (Failure

 

13 اکتوبر 

ناکام لوگوں کا دن ہے

وہ جو زندگی کی بےرحمی اور ابدیت کے درمیان کھڑے ہیں

جو ابھی Eliminate نہیں ہوئے

 

موت ان سے ڈرتی ہے 

جو زندہ رہنے کی کوشش کرتے ہیں 

اور زندگی کی صرف خواہش رکھنے والوں کو موت سُلا دیتی ہے

 

ہار اور ناکامی میں فرق ہے

لوگ گمان تک نہیں کرسکتے

اور میں اپنے Passion کے لیے 

اپنی روح قربان کر سکتا ہوں

 

شیطان میرے ایک فیصلے کے انتظار میں ہے

پھر لوگ سن سکیں گے

 وہ verse

جو میرے موبائل فون کے نوٹ بک میں 

پنپ رہے ہیں

 

13 اکتوبر میرا دن ہے

جو ناکام نہیں ہوا 

وہ مجھے پہچان نہیں سکتا

 

13 اکتوبر

ہر اس شخص کا دن ہے

جس کی پہلی کوشش ناکام رہی ہو

مگر وہ پھر بھی زندہ رہا 

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

5 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x