اُردو ادببلاگ / کالمزخبریں

علم کی اہمیت / سیدہ الماس فاطمہ

اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور اس دنیا میں زندگی بسر کرنے کے طریقے بتائے ۔ حضرت آ دم علیہ السلام سے لے کر تمام انبیائے کرام علیہم السلام پر ایمان لانا اور ان کی تعظیم و تکریم بجا لانا ضروری ہے ۔
قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔ علم کی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔ علم حاصل کیے بغیر انسان اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق نہیں گزار سکتا۔۔” قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے زندگی گزارنے کے طریقے بتائے ہیں ۔ دنیا و آخرت کے بارے میں جنت ، دوزخ ، موت ، زندگی ، قیامت کے دن کے
حساب وکتاب ، سزا ، قبر میں اعمال نامے کے بارے میں سوال وجواب وغیرہ "۔۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ "ہمیں اپنی
زندگی میں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا اتباع کرنا چاہیے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی روشنی میں خود کو ڈھالنا چاہیے
"ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہو جائے ۔
کوئی لاعلم انسان اس وقت تک اپنی زندگی اچھی نہیں گزار سکتا جب تک دین کا علم حاصل نہ کر لے قرآن مجید پڑھنے سمجھنے کے بعد ہی اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق بسر کرے گا تو کامیاب ہو سکتا ہے ۔
دین کی تعلیم کے ساتھ دنیا کی تعلیم حاصل کرنی ضروری ہے تاکہ دنیا داری نبھائے ۔ انسان کو زندگی گزارنے کے لیے دونوں تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے ۔تعلیم انسان کو شعور سیکھاتی ہے ۔ تعلیم سے ہمارے اعمال کی اصلاح ہو تی ہے ۔

Author

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x