میں چل پڑوں گا
میں چل پڑوں گا
نئے زمانوں
نئے جہانوں کی خاک ڈھونے
مگر نگاہیں…..
ترے افق پر جمی رہیں گی…..!!!
ہزار سورج ابھر کے ڈوبیں گے
لاکھ موسم لباس بدلیں گے
کہکشاؤں میں کتنے روشن چراغ اپنے مدار چھوڑیں گے
اور مری شب نہیں ڈھلے گی….!
تری قسم وہ خدا نہیں ہے
اگر وہ دنیا کو سُکھ بنا کر تری کمی کو جواز بخشے….!!!




