تراجمترجمہ شاعرینظم

ایک مزدور کی آواز / شاعر : برٹولٹ بریخت | مترجم : اعجازالحق

ایک مزدور کی آواز

شاعر : برٹولٹ بریخت

مترجم : اعجازالحق

 

 

کس نے اٹھائے تھے

تھیبس کے سات دروازوں کے پتھر؟

تاریخ کی کتابوں میں

صرف بادشاہوں کے نام ہیں

مگر ان کے ہاتھوں کی رگوں میں

کب آبلوں کا لہو بہا تھا؟ 

اور بابل

جو بار بار ڈھایا گیا

بار بار اُٹھایا گیا

کس کے کندھوں نے

اس کا بوجھ جھیلا؟ 

لیما کے سنہرے محل

روشنی سے بھرے ہوئے

مگر ان کے دروازوں کے باہر

کس جھونپڑی کے چراغ بجھتے رہے؟ 

جب دیوارِ چین مکمل ہوئی

اور مشعلیں بجھ گئیں

تو اینٹیں چننے والے

کہاں سو گئے؟ 

روم کے سنگین محراب

فتح کی قوسیں

قیصر کے جشن کے نقاروں میں

کس کی ہڈیاں بجتی تھیں؟ 

بیزنطیہ کے گیتوں میں

محلوں کی گونج ہے

کیا وہاں کچّے گھروں میں

کبھی کوئی بانسری نہ بجی؟ 

اٹلانٹس جب ڈوبا

لہروں میں ڈوبتے ہوئے

غلام کس کے نام پکار رہے تھے؟ 

یونان کا سکندر

کیا وہ اکیلا تھا جب

ہندوستان کو روندتا آیا؟

قیصر نے گل کو مارا

کیا اس کے لشکر میں

کوئی باورچی نہ تھا؟ 

ہسپانیہ کا فلپ جب رویا

اپنی بیڑیوں کے ڈوبنے پر

کیا ان آنکھوں کے ساتھ

اور آنسو نہ بہے تھے؟ 

فریڈرک جب سات برس کی جنگ میں جیتا

تو اس کے ساتھ

کتنے گمنام سپاہی

قبروں میں سو گئے؟ 

ہر صفحے پر ایک جشن ہے

پر قربانی کس کی؟

ہر دہائی میں ایک فاتح کا نام

پر صدیوں کا پسینہ کس کا؟ 

تاریخ کے لفظوں میں

کتنے سوال چھپے ہیں

کتنے جواب گم ہیں

A Worker Reads History

By: Brrtolt Brecht

Who built the seven gates of Thebes?

The books are filled with names of kings.

Was it the kings who hauled the craggy blocks of stone?

And Babylon, so many times destroyed.

Who built the city up each time? In which of Lima’s houses,

That city glittering with gold, lived those who built it?

In the evening when the Chinese wall was finished

Where did the masons go? Imperial Rome

Is full of arcs of triumph. Who reared them up? Over whom

Did the Caesars triumph? Byzantium lives in song.

Were all her dwellings palaces? And even in Atlantis of the legend

The night the seas rushed in,

The drowning men still bellowed for their slaves.

Young Alexander conquered India.

He alone?

Caesar beat the Gauls.

Was there not even a cook in his army?

Phillip of Spain wept as his fleet

was sunk and destroyed. Were there no other tears?

Frederick the Great triumphed in the Seven Years War.

Who triumphed with him?

Each page a victory

At whose expense the victory ball?

Every ten years a great man,

Who paid the piper?

So many particulars

So many questions

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

Related Articles

Back to top button