خبریں

انڈین کرکٹ ایک نئے مرکزی سپانسر کی تلاش میں/ اردو ورثہ


انڈین کرکٹ ایک نئے مرکزی سپانسر کی تلاش میں ہے کیونکہ ایک فینٹسی سپورٹس گیمنگ پلیٹ فارم آن لائن جوا پر سرکاری پابندی کے بعد 43.6 ملین ڈالر کے معاہدے سے دستبردار ہو گیا ہے۔

پیر کو رپورٹس میں کہا گیا کہ ڈریم11، ملک کا سب سے بڑا آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم، جولائی 2023 میں تین سالہ معاہدے پر دستخط کے بعد مرد اور خواتین کی قومی ٹیموں کا مرکزی سپانسر بن گیا تھا۔

ڈریم11 کا لوگو بھارتی کھلاڑیوں کی جرسیوں پر چھپا ہوا ہے۔ یہ کمپنی چند انڈین پریمیئر لیگ فرنچائزز کی بھی سپانسر ہے۔

گدشتہ ہفتے، انڈین پارلیمان نے آن لائن گیمنگ کے فروغ اور ضابطہ کاری بل کو منظور کیا، جس نے ایسے کھیلوں کی پیشکش اور مالی معاونت کو مجرمانہ قرار دے دیا، اور مجرموں کو پانچ سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

انڈین ایکسپریس اخبار نے پیر کو کہا کہ ڈریم11 کے نمائندوں نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے دفتر کا دورہ کیا اور اس کے چیف ایگزیکٹو ہیمنگ امین کو بتایا کہ وہ یہ معاہدہ جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اخبار نے ایک بی سی سی آئی عہدیدار کے حوالے سے کہا، ’اس کے نتیجے میں وہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کے سپانسر نہیں رہیں گے۔ بی سی سی آئی جلد ایک نیا ٹینڈر جاری کرے گا۔‘

ٹی20 ایشیا کپ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔

سپورٹسٹر ویب سائٹ نے ایک بورڈ عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ ’ایشیا کپ کے لیے زیادہ وقت باقی نہیں ہے، مگر ہم متبادل تلاش کر رہے ہیں۔‘

ڈریم11 کیریبیئن پریمیئر لیگ کی بھی سرکاری پارٹنر ہے اور آسٹریلیا کے بگ بش لیگ کو سپانسر کرتی ہے۔

گیمنگ پر پابندی کارڈ گیمز، پوکر اور فینٹسی سپورٹس پلیٹ فارمز کو متاثر کرتی ہے، بشمول بھارت کی مقبول گھریلو فینٹسی کرکٹ ایپس کے۔

حکومت نے کہا کہ جوا بازی کے پلیٹ فارمز کے تیزی سے پھیلاؤ نے نوجوانوں میں مالی مشکلات بڑھا دی ہیں اور یہ لت خودکشیوں کا باعث بن رہی ہے۔

حکومت نے یہ بھی کہا کہ یہ فراڈ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے جڑا ہے۔

Author

Related Articles

Back to top button