کراچی صدر میں آتش بازی کی دکان میں دھماکہ، 10 افراد زخمی/ اردو ورثہ

کراچی پولیس کے مطابق صدر میں ایم اے جناح روڈ پر کیپری سنیما کے سامنے ایک عمارت میں آتش بازی کی دکان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق جائے وقوع پر پولیس کی نفری پہنچ گئی ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
ڈی آئی جی کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
انڈپینڈنٹ اردو کے نمائندے امر گرڑو کے مطابق یہ دھماکہ ’حنیف پٹاخہ فیکٹری‘ میں ہوا۔
دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں اور لوگ عمارت کے آس پاس جمع ہو گئے۔
ایدھی اور چھیپا کی ایمبولینیسیں بھی موقعے پر پہنچ چکی ہیں۔




