منتخب کالم

فیصل جاوید قائداعظم کی تصویر لیکر سینٹ اجلاس میں آئے/ رانا فرحان اسلم



ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ایوان بالا نے میلاد النبیؐ کی پندرہ سو سالہ تقریبات کو سرکاری سطح پر منانے اور یوم آزادی پاکستان کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاویدنے جشن آزادی کے موقع پر سرکاری اشتہارات میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر نہ ہونے پر حکومت پر تنقید کی اور قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر لیکر اجلاس میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سرکاری اشتہارات میں قائد کی تصویر نہ چھپنے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ معاملے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے گی۔ اجلاس میںمعرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو ایوارڈز دیئے جانے کا ذکر بھی کیا گیا اور بلوچستان کے بتیس اضلاع میں انٹرنیٹ بندش کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ بعدازاں اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button