اسرائیل کی تباہی امریکہ اور دنیا کے لیے ایک پیغام / محمد اکرم چوہدری

دنیا کو اب سوچنا ہو گا کہ جنگیں جیتی نہیں جاتیں نہ ہاری جاتی ہیں صرف یہ طے کرتی ہیں کہ کس نے کتنی تباہی کی اور کون کس کے کتنے لوگوں کو ہلاک کر گیا اور کتنے گھرانوں کو برباد کر گیا کسی کا نقصان کم ہو یا زیادہ تباہی بربادی پوری انسانیت کی ہوتی ہے اور اس کے اثرات صدیوں پر محیط ہوتے ہیں انسانیت تڑپ رہی ہے غزہ میں مسلمان بلک رہے ہیں بچے تڑپ رہے ہیں بھوک پیاس سے مر رہے ہیں اس سے پہلے لوگوں نے عراق افغانستان لبنان لیبیا کشمیر میں تباہی اور بربادی کا 9/11 کے بعد کا منظر نامہ ایران عراق کی دس سالہ طویل جنگ اب یوکراین روس کی جنگ لوگوں کو جاپان پر اٹیمی حملہ لوگوں کی نسلوں کی تباہی اور اسرائیل کا مستقل مسلمان ممالک پر حملہ آور ہونا فلسطینیوں کا قتل عام حزب اللہ حماس کو ختم کرنے کی کوشش انسانیت کی کون سی تزلیل ہے جو نہیں کی مگر اب منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے ایران کے حملوں سے اسرائیل کی لگاتار تبایی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روزاسرائیل کے مشہور وائز مین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے محققین اپنے تجربات کو بچانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اس لیے کہ ایرانی میزائل نے ادارے کی ایک عمارت کو تباہ کر دیا جس میں درجنوں جدید تجربہ گاہیں ہیں۔
میزائل اتوار کی صبح سویرے تل ابیب کے جنوبی مضافات میں واقع ریہووٹ میں انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس پر گرا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ محققین ملبے اور بھڑکتی آگ کے باوجود اپنے تجربات سے نمونے بچانے کے لیے اندر پہنچ گئے۔ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا کیونکہ رات کے وقت کیمپس خالی تھا۔ تاہم ایک عمارت کا کچھ حصہ مکمل طور پر گر گیا۔ باقی عمارت کی دیواریں گر گئیں جس سے مڑی ہوئی دھات، دھماکہ خیز ملبے اور کالے کنکریٹ کا ایک حصہ ملا ہوا تھا۔
رائٹرز کے مطابق وائزمین انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر برائے ترقی اور مواصلات کے ماہر طبیعات رائے اوزیری نے کہا کہ ہم نے اس وقت لیبارٹریوں، عمارتوں سے زیادہ سے زیادہ نمونوں کو بچانے کی پوری کوشش کی جب ہم آگ سے لڑ رہے تھے۔ اگرچہ انسٹی ٹیوٹ کی زیادہ تر تحقیق طب اور سائنسی علم کے ممکنہ فوائد کے حامل علاقوں میں ہے لیکن اس کا دفاعی شعبے سے بھی تعلق ہے۔ اکتوبر 2024 میں انسٹی ٹیوٹ نے دفاعی ایپلی کیشنز کے لیے حیاتیاتی طور پر متاثر مواد پر اسرائیل کی سب سے بڑی دفاعی کمپنیاں رانی میزائل نے الداد تزاہور جیسے محققین کے کام کو نشانہ بنایا جو خاص طور پر بالغ دل کی بیماری کے لیے دوبارہ پیدا کرنے والی ادویات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے نمونے اور ٹشوز جو طویل عرصے سے کیے گئے تجربات کا حصہ تھے تباہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا سب کچھ کھو گیا ہے، میرا اندازہ ہے کہ ہمیں ہر چیز کو دوبارہ کام میں لانے میں تقریباً ایک سال لگے گا انسٹی ٹیوٹ نے مادی نقصان کا تخمینہ 300 سے 500 ملین ڈالر کے درمیان لگایا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں پیچیدہ اور مہنگی مشینیں ہیں جو اکثر کئی لیبارٹریوں یا ریسرچ گروپس کے درمیان شیئر کی جاتی ہیں۔ یعقوب حنا، جو ایمبریونک سٹیم سیل سائنس پر توجہ مرکوز کرنے والی مالیکیولر جینیٹکس ٹیم کی قیادت کرتے ہیں نے سائنسی جریدے نیچر کو بتایا کہ ان کی لیب کی چھت گر گئی اور سیڑھیاں ٹوٹ گئیں۔
اسرئیل بھی ایران کے نیو کلیر پلانٹس پر حملہ آور ہو رہا ہے تصور کریں کہ اس سے کتنی تباہی ہوگی اگر یہ سلسلہ ان تمام نیو کلیر ریاستوں کی طرف بڑھ گیا تو کیا یہ دنیا رہنے کے قابل رہ جائے گی جو ہتھیار لوگوں نے اپنی حفاظت کے لیے بنائے ہوں ان سے وہ ایک دوسرے کے خاتمے کے لیے کوشاںہے اسے یہ یقین ہونا چاہیے کہ لوگوں کو جینے دو اور خود بھی جیو یقین سے مان لیں ورنہ وہ بھی نہیں جی پائیں گے تو پھر یہ کس کام کے انسانیت کے لیے کام کریں اور آگے بڑھیں امن قائم کرنے پر توجہ دیں
کچھ شاعروں نے امن پر روشنی ڈالی ہے غور کریں ۔
تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھا
اس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا
دشمنوں نے جو دشمنی کی ہے
دوستوں نے بھی کیا کمی کی ہے
بس سوچیں اور انسانیت کی بھلائی کے لیے کام کریں




