منتخب کالم

حکومتی اتحادی ارکان کی بھی اشرافیہ پر تنقید/ عبدالستار چوہدری



قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر ایوان میں ارکان کی بحث جاری رہی اور پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی رائے میں اتفاق پایا جا رہا ہے کہ اس بجٹ کو عوامی بجٹ نہیں کہا جا سکتا۔ حکومتی اور اتحادی ارکان نے بھی ٹیکس نہ دینے والی اشرافیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس ضمن میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ جب کہ اپوزیشن ارکان نے بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے سولر پر ٹیکس کی شرح کم کرنے اور جی ایس ٹی کی شرح میں کمی سمیت متعدد ترامیم تجویز کیں۔ عسکری قیادت اور بالخصوص فیلڈ مارشل کی خدمات اور ویژن کو ایوان میں کھل کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button