منتخب کالم
قومی اسمبلی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم خواتین ارکان میں جھڑپ/ وقار عباسی

ایوان زیریں میں سندھ کے مسائل کو اجاگر کرنے اور وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقوم مختص نہ کرنے پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی خواتین ارکان کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وفاقی حکومت سے شکوہ کیا بجٹ میں سندھ کے منصوبوں کو فنڈز نہیں دئیے گئے ایم کیوایم ارکان نے کہا کراچی کو نہیں دئیے گئے جس پر شازیہ مری سیخ پا ہوگئیں ۔ ایم کیوایم کے ارکان نے پیپلزپارٹی کے روئیے پر احتجاج کیا ۔ ارکان اسمبلی نے ایف بی آر کو دئیے اختیارات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا حکومتی اقدام نے ایف بی آر کو پنجاب پولیس میں تبدیل کردیا ہے ارکان اسمبلی نے اسلام آباد میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے غازی بروتھا سمیت دیگر ذرائع کے لیے کوئی رقم مختص نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔




