خبریں

انڈیا کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ: انڈین میڈیا/ اردو ورثہ


انڈین میڈیا کے مطابق جمعرات کو ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب لندن جانے والا ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 نے ایک بجکر 17 منٹ پر احمد آباد کے سردار والا بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور ایک بج کر 34 منٹ پر 825 فٹ کی اونچائی سے طیارہ نیچے گر کر تباہ ہوا۔

فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا کے مطابق طیارہ جمعرات کی دوپہر ایئرپورٹ کے قریب ٹیکسی کرتے ہوئے فلائٹ ریڈار سے غائب ہوا۔

ایئر انڈیا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت ہم تفصیلات کا پتہ لگا رہے ہیں اور جلد از جلد اپنی ویب سائٹ اور ایکس اکاؤنٹ پر مزید اپ ڈیٹس شیئر کریں گے۔‘

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں طیارہ گرنے اور رہائشی عمارتوں کے اوپر سیاہ دھویں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

 

Author

Related Articles

Back to top button